لاہور (خصوصی نمائندہ، مانیٹرنگ سیل) رہنماء مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کا مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں، نیازی اور ٹولہ دھونس پر اتر آیا ہے، پولنگ ایجنٹس آنکھیں کھلی رکھیں، ضمنی الیکشن میں ہمارا مقابلہ نیازی سے نہیں، ووٹ چوروں سے ہے،جعلی مینڈیٹ پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ضمنی الیکشن میں ہمارا مقابلہ نیازی سے نہیں، ووٹ چوروں سے ہے، الیکشن کے دوران پولنگ ایجنٹس آنکھیں کھلی رکھیں۔ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کرجعلی وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے، عوام آپ کو وزیر اعظم نہیں مانتے بلکہ نواز شریف دلوں کا وزیر اعظم ہے، اسی لئے عوام نواز شریف سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کی ترقی کے منصوبوں کیلئے چندہ نہیں مانگا اور نہ ہی ملک چندے سے چلتے ہیں اس کیلئے ویژن ہوتا اور بھرپور محنت کرنا پڑتی ہے ، شہبازشریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں بیا ن ریکاڈ کروانے کیلئے بلایا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری عوام تماشا دیکھ رہی ہے کہ 10 سال سے اپنا آرام اور صحت صوبے کی ترقی کے لئے قربان کرنے والے 3 بڑے شہروں میں میٹروبس چلانے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے،2013ء میں میا ں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے اندھیرے دور کرونگا، انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرکے دکھایا اور5سالوں میں 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے ملک سے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلا۔