• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت کا الزام،نواز شریف، شاہد خاقان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونگے

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔ عدالت نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کے الزام میں کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے متعدد بار بلائے جانےکے باوجود پیش نہ ہونے پر صحافی سرل المیڈا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا ،بنچ کے دیگراراکین میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نےمہلت طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نواز شریف کی عدالت کے روبرو پیشی یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔
تازہ ترین