• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں استحکام کیلئے آئین کا احترام کیا جائے،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(آ ئی این پی، آن لائن) سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام کیلئے آئین کا احترام کیا جائے، جمہوری نظام کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف میدان میں ہیں، پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے،ہم جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف میدان عمل میں ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں، جو بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن لانے کے لئے تمام قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، صوبے میں غیر جمہوری طریقے سے ایک سیاسی جماعت کو بنا کر انتخابات میں اقتدار ان کے حوالے کیا گیا ،کیا اس طریقے سے جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے ؟خاردار تار لگانے سے اقوام تقسیم نہیں ہو تیں بلکہ ان میں مزیدنفرتیں پیدا ہو تی ہیں۔محمود خان اچکزئی نے پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔،سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن ججوں، جرنیلوں اور صحافیوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے کی کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ قوموں کا معاہدہ ہے۔ محمود خان نے کہا کہ آئین پاکستان کی پاس داری تمام اداروں کے فرائض میں شامل ہے لیکن ملک میں داخلہ خارجہ پالیسی سمیت آزاد فیصلے سیاست دانوں کو کرنے دئیے جائیں۔سربراہ پشتونخوامیپ نے مطالبہ کیا کہ پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے۔
تازہ ترین