• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا، مزید پکڑےجائینگے، شاہ محمود

ملتان(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلی بار لٹیروں پر ہاتھ ڈالا گیا، مزید پکڑےجائینگے،قوم اطمینان کرلے، پاکستان کا دفاع کرنیوالے اقتدار میں آگئے، ہر فورم پر بھرپور مقدمہ لڑینگے، ماضی میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاکرنے کی سازش کی گئی، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، عالمی سطح پر ملک کا دفاع کرنے والاکوئی نہیں تھا، پاکستان پر الزامات لگتے رہے، جواب دینے والا کوئی نہ تھا لیکن اب ہم پاکستان کا وقار بلند اور سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کروائیں گے۔ گزشتہ روز باب القریش سیکریٹریٹ ملتان میں این اے 156اور 157سے آنے والے مختلف وفود و نمائندہ شخصیات سے ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا پہلے امیروں اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا تھا، بڑے مگر مچھوں کو چھوڑ دیا جاتا اور چھوٹے چوروں کو پکڑ لیا جاتا تھا، اب ایسا نہیں ہوگا، ملک کی دولت لوٹنے والوں کو پکڑ کر لوٹی ہوئی دولت وصول کی جائیگی۔
تازہ ترین