• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انتقام ہمارا مقصد تھا، نہ ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ سیاسی انتقام نہ ہمارا مقصد تھا نہ ہے،ماضی میں سیاسی انتقام کو ڈھال کے طورپر استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک نقطہ نظر ہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے ، دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ یہ احتساب کا عمل ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ یکے بعد دیگرے اپوزیشن کا نقطہ نظر پیش کیا جارہاہے ، حکومتی نقطہ نظر کا بھی موقع دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیبیٹ ہونی چاہیے کہ اس ملک کو احتساب کی ضرورت ہے یا نہیں۔ میں امید کرتاہوں کہ تصویر کے دونوں رخ سامنے آئیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنا نقطہ نظر پیش کرکے واک آؤٹ کرجاتی ہے، ہمیں حکومتی موقف پیش کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت میز پر بیٹھ کر مذاکرات سے کترارہاہے ، داخلی سیاست ان کے آڑے آرہی ہے-

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اقرار کرکے انکار کیا ۔

تازہ ترین