کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت برائے انسانی حقوق اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی انسانی حقوق کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔ اس سلسلے میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں گریجویٹ سطح تک انسانی حقوق کا مضمون آپشنل مضمون کے طور پڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹڑ محمد علی شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی معیاری تعلیم کے ساتھ اس کی جانب سے شروع کئے گئے سالانہ پروگرامز فیسٹیول آف آرٹس اینڈ آئڈیاز اور لیڈرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالب علم جب بھی نیشنل لیڈرشپ پروگرام کے تحت اسلام آباد آئیں تو وزارت انسانی حقوق ان کے ساتھ ایک سیشن منعقد کرے گی۔