• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ‘ وکیل فاروقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) معروف آرٹسٹ وکیل فاروقی نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو کوئٹہ میں 21 ویں صدی اور مرزا غالب ان کوئٹہ کے نام سے ڈرامے کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں آنیوالی نسل کو میرزا غالب کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ کے دیگر آرٹسٹوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ کراچی سے کوئٹہ آیا ہوں ، پچاس سال بعد 21 ویں صدی میں میرزا غالب ان کوئٹہ کے حوالے سے ایک ڈرامہ کررہے ہیں ، جس کا افتتاح 11 نومبر کو بیوٹمز میں کیا جائیگا ڈرامہ میں ملک بھر سے سینئر آرٹسٹوں سمیت کوئٹہ کے آرٹسٹ بھی حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں اچھے آرٹسٹوں کی کمی نہیں ، اگر کوئی کمی ہے تو سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ، انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا اصل مقصد عوام اور خاص طور پر نئی نسل کو یہ بتانا ہے کہ مرزا غالب نے اپنی زندگی میں کیا کیا اور عوام کیلئے کیا پیغام چھوڑا ہے ۔
تازہ ترین