ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بڈھ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود علاقہ بڈھ میں اکرام نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی۔
فائرنگ کی زد میں آکر دو نوجوان 21سالہ عامر سہیل اور 22سالہ محمد سعید شدید زخمی ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بار آفریدی کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔