• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ:سعدیہ سراج سحابؔ

صفحات: 144، قیمت: 300روپے

ناشر: علم و عرفان پبلشرز، الحمد مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور

شاعرہ کا یہ پہلا مجموعۂ کلام ہے، جس میں اُردو کے ساتھ پنجابی کلام بھی شامل ہے۔ یہ مجموعہ تعریفی یا توصیفی آراء اور تبصروں کی بے معنی روایت سے پاک ہے۔ پسِ سرورق شاعرہ کا مختصر تعارف ہے اور بس! جہاں تک کلام کا تعلق ہے، روایتی انداز میں کہی گئی غزلوں میں تنہائی اور اُداسی کی کیفیت نمایاں ہے۔ شاعرہ نے کلام میں دانستہ طور پر صیغۂ مونث استعمال کرنے سے گریز کیا ہے، دوم یہ کہ انہوں نے کلام کے ساتھ سال بھی تحریر کر دیا ہے، جس کی بہ ظاہر ضرورت تو محسوس نہیں ہوتی، لیکن کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ کتاب اچھے انداز اور سلیقے سے شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین