بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کا کہنا ہے کہ زند گی میں برے دن بہت کچھ اچھا سکھانے کے لئے آتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونالی باندرے جو کہ ان دنوں امریکہ میں کینسر کا علاج کروارہی ہیں ،نے علاج میں صحتیابی سے متعلق بات ٹوئٹر پر اپنی ٹوئیٹ میں کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے دن انسان کو بہت کچھ سکھا کر جاتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ صحتیاب تھیں تو ان کو لگتا تھا وہ بہت بہادر ہیں اور ان کو کچھ نہیں ہوسکتا ہے لیکن ان کی بیماری اور اس کے دوران اس تکلیف نے ان کو بہادری اور زندگی میں اچھے اور برے دنوں کا مقصد سمجھایا ہے ۔