سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے عمران خان حکومت میں ناکام ہوچکے ہیں وہ چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے اور چور دروازے سے ہی بھاگ جائیں گے ۔
این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے گوالمنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا نقصان سارا ملک اٹھا رہا ہے،ڈالر مہنگا ہو نے سے قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ابھی مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا وزیر اعظم روز اٹھ کر کہتا ہے خزانہ خالی ہے، یہ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے، 14 اکتوبر کوپتا چل جائے گا کہ فتح کل بھی نوازشریف کی تھی آج بھی نواز شریف کی ہے۔