• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدبینظیر یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر ارشد سلیم نے استعفیٰ دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہیدبے نظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر ارشد سلیم نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم وہ چیئرمین نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ وائس چانسلرارشد سلیم نے اپنااستعفیٰ وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردیاہے۔یونیورسٹی کی ایک طالبہ فرزانہ جمالی نے لیکچرار عامر خٹک پر جنسی ہراساں کرنے اور ارشد سلیم پر لیکچرار عامر خٹک کی طرفداری کا الزام لگایا تھا۔ وائس چانسلر انکوائری کے پیش نظر ایک ماہ کی رخصت پر تھے۔ ارشد سلیم کو سوا سال قبل نواب شاہ تعلیمی بورڈ کا بھی چیئرمین مقرر کردیا تھا۔ ارشد سلیم جس وقت شہیدبے نظیر بھٹویونیورسٹی نواب شاہ کے وائس چانسلر مقرر ہوئے تھے اس وقت ان کی تعلیمی قابلیت صرف ایم اے پرائیویٹ سیکنڈ ڈویژن تھی۔

تازہ ترین