اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے اقلیتوں کو ملازمتوں میں کوٹہ دینے اور نصابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جو نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کریگی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نصابی کتب میں اقلیتوں کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔