• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’نمستے انگلینڈ‘کا دوسرا ٹریلر ریلیز


بالی و وڈ اداکار رجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور سے شادی کرنے کے بعد پرینیتی چوپڑا انگلینڈ چلی جاتی ہیں تاہم ارجن انہیں واپس لانے کے لیے خود دوسری شادی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں جس کے بعد پرینیتی یہ دیکھ کر واپس ان کی جانب متوجہ ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔

بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل یہ دونوں ایک ساتھ فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین