• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’نمستے انگلینڈ‘ کا نیا گانا ریلیز


بالی و وڈ اداکار رجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ ‘ نیا گانا ’دھوم دھڑکا ‘ ریلیز کر دیا گیا۔

جسے گلوکار شاہد مالیا اور انترا مترا نے گایاجبکہ اس کے بول جاوید اختر نے لکھے اور منان شاہ نے اسے کمپوز کیا ہے۔

یہ گانا اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا پر فلمایا گیا ہے۔

حال ہی میں فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا ٹریلر بھی ریلیزکیا گیا تھا ، ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔

بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ارجن کپور بیوی کو ڈھونڈنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پہلی بار بیوی کو کسی دوسرے مرد سے افیئر کے بجائے کسی شہر سے عشق کے چکر میں گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔

واضح رہے کہ کامیڈی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’نمستے لندن‘ کا سیکوئل ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم رواں سال 19اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین