کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے دورزہ ٹرائلز جمعرات سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے، جمعے کو حتمی ٹرائلز کے بعد قومی ٹیم کا علان کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق عرفان سنیئر کپتانی کے مضبوط امیداور ہیں ، اس دوڑ میں عمران بٹ اور عمر بھٹہ بھی شامل ہیں،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کا وزن عرفان سنیئر کے حق میں ہے،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بدھ کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شام کے سیشن میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں کے درمیان20, 20منٹ کے دو ہاف کا میچ بھی کھیلا گیا، ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار، ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے پریکٹس کی نگرانی کی،دوسری جانب پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے کہا ہے کہ ایشین ٹرافی کے لئے کیمپ میں کم از کم پانچ تبدیلیاں کی جائینگی ۔