• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان اور چمن سرحدوں پر تجارت میں نرمی کی جائے،الخدمت قومی کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الخدمت قومی کونسل کے سربراہ عبدالخالق وطن پال اور قبائلی رہنماء سردار دارو خان خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تفتان اور چمن سرحدوں پر تجارت میں نرمی کی جائے ، موسم سرما سے قبل گیس پریشر ٹھیک ، بلوچستان میں کینسر ہسپتال قائم اور سیکورٹی فورسز کے گریڈ اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم عوام کی سہولت کیلئے کوشاں ہے اور ہم نے عوامی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیا پر بارہا مسائل اجاگر کیے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان ضلع پشین کے گاؤں میں موبائل فون کے ٹاورز لگائے جائیں،دوران فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں، ضلع پشین کے دیہات میں نادرا موبائل سروس شروع کی جائے۔
تازہ ترین