• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECLسے نام نکالیں،نواز،مریم اورصفدر کی وزارت داخلہ کو درخواست

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے لکھی گئی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی عدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا ۔ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور طلب کرنے پر ہر بار پیش ہوئے ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے سلسلہ میں لندن میںاپنے بچوں کے پاس جانا چاہتے ہیں اس لئے ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔
تازہ ترین