راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )ایکسائز حکام نے این اے 60میں ضمنی انتخابات کے باعث راولپنڈی ایکسائز کی پوسٹ پر ہونے والی آخری پوسٹنگ پر احکامات کوعارضی طور پر روک دیا ہےجس پر راولپنڈی ایکسائز کی پوسٹ سے گذشتہ ماہ کے آخری دنوں میں او پی ایس پر لگائے گئے افسر اورنگ زیب خان نے ای ٹی او ایکسائز کا چارج سنبھال لیا ہے اور الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی ہے کہ ان کا اس سے قبل راولپنڈی سے گوجرانوالہ ہونے والا تبادلہ درست نہیں تھا ، ایکسائز حکام کے مطابق اورنگ زیب خان کا تبادلہ 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات تک روکا گیا ہے اس کے بعد انہیں واپس گوجرانوالہ میں ہی رپورٹ کرنا پڑے گا، اور پہلے والے آرڈر ہی عملدرآمد ہو گا، پہلے اس پرکشش پوسٹ پر 14دنوں میں 4افسران کے احکامات جاری ہوئے ، اب 28روز میں پانچویں بار اس پوسٹ کے لئے آرڈر ہواہے اور 14اکتوبر کے بعد پھر آرڈر ہونگے، بعض افسران کا کہنا تھا کہ ایک پوسٹ پر چند دنوں میں متعدد بار افسران کی تعیناتی کے احکامات کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے اور اس پوسٹ پر لگنے کیلئے زیادہ سفارش کرانے والوں کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے، واضح رہے کہ راولپنڈی میںبڑھنے والی ای ٹی اوز کی پانچ مزید پوسٹیں اب بھی خالی ہیں مگر ان پر کوئی لگنے کیلئے تیار ہی نہیں۔