مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان جعلی وزیراعظم ہے، ملک چلانا نیازی صاحب کے بس کی بات نہیں۔
پنڈدادن خان کے قصبہ کھیوڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ بھینسیں بیچ کر ملک نہیں چلتا،ہمیں جیلوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔
ان کا کہناتھاکہ ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، تحصیل پنڈ دادن خان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارا لیکشن چوری کیا گیا ورنا پہلے بھی عوام نے مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیا تھا،جنرل الیکشن میں عوام نے ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیا تھا جس پرشب خون مارا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ضمنی الیکشن میں بھی اپنی ہار دیکھ کر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ،عمران نیازی نے چند ہی دنوں میں عوام کو تبدیلی دکھا دی ہے ۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔