• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بارےصوبائی حکومت کو آگاہ نہیں کیاگیا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

اسلام آباد( عاطف شیرازی) وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بارےگلگت بلتستان حکومت کو آگاہ نہیں کیا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے زمین کے حصول اور گلگت بلتستان میں اس منصوبے کو شروع کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو کوئی تحریری مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی اطلاع دی گئی ہے۔ اشتہارات میں گلگت بلتستان کا نام لکھا گیا ہے ۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تعمیر میں اگر وفاقی حکومت مخلص ہوتی تو گلگت بلتستان حکومت کو کوئی تحریری مراسلہ موصول ہوچکا ہوتا۔
تازہ ترین