• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن(ر) صفدر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر درخواستگزار کو ہدایت کی کہ ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی احکامات کی کاپی پیش کرے اور آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے شاہد اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر ظہیر نے دلائل دئیے اور موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کا اعترا ض کیا تھا۔ عدالت نے درخواستگزار وکیل کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کی اور نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومت کے میمور ینڈ م آرڈر کی کاپی بھی مانگ لی ۔
تازہ ترین