• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ،حافظ ایس اے رحمن کی رہائشگاہ آمد،اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد(طاہر خلیل) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اسلام آباد ایف ٹین ون میں سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ حافظ ایس اے رحمٰن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔ چیف جسٹس نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے صاحبزادوں حافظ حفظ الرحمٰن ایڈووکیٹ، اسد رحمٰن، بیرسٹر عثمان رحمٰن،مریم رحمٰن ایڈووکیٹ اور احمد رحمٰن سے تعزیت کی۔ چیف جسٹس کچھ دیر اہل خانہ کے ہمراہ رہے اور انہوں نے حقوق انسانی کے بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری، پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کامران مرتضٰی اور بار کے دیگر عہدیداروں نے بھی حافظ ایس اے رحمٰن سے اظہار تعزیت کیا۔
تازہ ترین