• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کے حوالے سے وزیر اعظم سے منسوب کردہ بیان صریحا ًغلط اور من گھڑت ہے،ا فتخار درانی کی وضاحت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نےوزیر خزانہ اسد عمرکے حوالے سے میڈ یا کی جانب سے وزیر اعظم سے منسوب بیان کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ کے حوالے سے وزیر اعظم سے منسوب بیان صریحاً غلط اور من گھڑت ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکر د گی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا ہے۔
تازہ ترین