• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اکشے کمار کے بعد نانا پاٹیکر نے بھی فلم چھوڑ دی


بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی بد نامی کی وجہ سے فلم ہاؤس فل 4 کی شوٹنگ ادھوری چھوڑدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ بالی وڈ کے ہائی پروفائل اداکار اکشے کمار کے بیان کے بعد کیا۔

اکشے کمار نےسماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نانا پاٹیکر اور ہدایت کار ساجد خان کےساتھ فلم ہاؤس فل فور میں کام کرنے سے ناصرف انکار کردیابلکہ مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ روکی جائے ۔


ہاؤس فل 4کی شوٹنگ 70فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ اکشے کے کیریئر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو، ان کا کہنا ہے کہ ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں‘۔

نانا پاٹیکر جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے کسی کو تکلیف ہو، اسی لئے انہوں نے فلم چھوڑنے کا سوچا، اس وقت انہیں یہی بہتر لگا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔

فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیںجبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ، بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین