پشاور(خبرنگار)صوبائی وزیرصحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں 10 سالہ بچے کی موت کا نوٹس لے لیا۔خیبرپختونخواکے وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں 10 سالہ بچے کی موت کا نوٹس لے کر شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے واقعہ کے مکمل حقائق کا کھوج لگانے کے لئے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر عظمت انکوائری افسر مقررکردیاہے جبکہ سختی سے ہدایت کی ہے کہ انکوائری میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اورکہاکہ بچے کی موت عملہ کی غفلت کا نتیجہ ہوا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیرصحت کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ نے ابتدائی انکوائری رپورٹ ارسال کردی۔