پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت جمہوریت کوبہت خطرات ہیں، جمہوریت کو غیرجمہوری ہی نہیں جمہوری قوتوں سے بھی خطرہ ہے۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ کورول بیک کیا گیا توپیپلزپارٹی سخت مزاحمت کرے گی۔
انہو ںنے کہا کہ آج میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی تقریب میں موجود ہوں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر میری والدہ کی بہت اچھی دوست تھیں ۔