سیالکوٹ کے شہری مذاکر شاہ کے نام پر ایک اور جعلی اکائونٹ سامنے آگیا ،ایک کے بعد ایک جعلی اکائونٹ کے انکشاف سے شہری پریشان ہوگیا۔
مذاکر شاہ کے دوسرے جعلی اکائونٹ سے بھی لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ،دونوں اکائونٹس 2013ء میں لاہور کی دو الگ الگ نجی بینکوں میں کھولے گئے ۔
مذاکرشاہ کے مطابق اس کے نام پر سامنے آنے والے پہلے اکائونٹ میں 7کروڑ 44 لاکھ 76ہزار322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی جبکہ دوسرے اکائونٹ سے 30لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ بینک مزید معلومات نہیں دے رہا ۔
ان کا کہنا ہے کہ جب سے پہلا جعلی اکاؤنٹ سامنے آیا ہے تشویش میں مبتلا ہوں،ہر بینک کے چکر کاٹ رہا ہوں آج ایک اور جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔