• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن کے الیکشن کیلئے یوبی جی کے امیدواروں کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر دارو خان اچکزئی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے2019کے لئے صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ کراچی سے ڈاکٹر مرزااختیار بیگ سینئرنائب صدر کے امیدوار ہونگے۔ لاہور میں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر ہونے والے یو بی جی کو کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کیلئے ایسوسی ایشن کلاس کے نور احمد خان، عبدالوحید ، گلگت سے اسمال چیمبر کے قربان علی خان ،وقارمنور خان،محمداعجاز عباسی،حاجی افتخار ،ویمن چمبرز سے شیریں ارشدخان کو نائب صدور کے عہدوں کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ باقی امیدواروں کا فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں کرلیا جائے گا۔ گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔

تازہ ترین