• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو کے مطابق سائنس گروپ میں 53 ہزار 296 طلباء وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 52 ہزار 895 امیدواروں نے امتحان دیا۔28 ہزار 639 طالبات اور 15 ہزار 912 طلباء پانچوں مضامین میں پاس ہوئے۔6 ہزار 256 طلبا کامیاب ہوئے۔ جنرل گروپ میں 4ہزار258 طلباء وطالبات نے حصہ لیا، 4070 امیدواروں نے امتحان دیا، پانچوں مضامین میں1927 طالبات اور 323 طلباء پاس قرار پائے۔1200 طلباء وطالبات چار مضامین، 392 تین مضامین، 110 دو مضامین، 67 ایک مضامین میں پاس ہوئے۔ 16 طلبا ء وطالبات جنرل گروپ میں فیل قرار پائے جبکہ 188 امیدوار غیر حاضر رہے۔

تازہ ترین