اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں وفاقی کابینہ سے سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل انور منصور کی جانب سے معاملے پر مزید مہلت کی استدعا کی گئی تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا حکومت سے کہیں باقی کام چھوڑیں یہ بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے ، آئندہ ایک دن بھی مہلت نہیں ملے گی، وزیراعظم کے دوہ گلگت بلتستان پررہائشیوں کے مسائل سامنے آئے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا گلگت بلتستان اب مکمل طور پر پاکستان کے زیر انتظام ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا گلگت بلتستان ایکٹ کا اب جموں کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے بتایا ہمارا موقف ہے گلگت بلتستان کا جموں و کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔