• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔

ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

آج سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

25 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ضمانت پر رہا سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر انور مجید اور دیگر ملزمان کراچی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آج 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے بینکنگ کورٹ نےآصف زرداری کےگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےتھے،ایف آئی اےکےعبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرورقراردیاگیاتھا۔

اس کیس میں انورمجید،غنی مجید،حسین لوائی اورطحٰہ رضاگرفتارہیں جبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورانورمجید کے3 بیٹےعبوری ضمانت پرہیں۔

تازہ ترین