• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے ،مراد سعید

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ منی لانڈر نگ کا پیسہ واپس لانے کےلئے برطانیہ اور دبئی سے معاہدے کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ برطانیہ سے ایم او یو کے بعد حکومت نے پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کا ایک معاون خصوصی صرف کرپشن پر تحقیقات کررہا ہے ،پاکستان بدل رہا ہے جتنی لوٹ مار ہوئی اسے ختم کرنے میں وقت لگےگا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سابق وزیر اعظم کی وجہ سے خراب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو قانون وزیراعظم کے لیے ہوگا وہی عام لوگوں کے لیے ہوگا اور وزیراعظم کے احکامات پر روٹ کلچر ختم کردیا گیا ہے کیوں کہ پاکستانیوں کو تکلیف دےکر روٹ نہیں لگانے دیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام بھوک،افلاس اور بے روزگاری سے مر رہے تھے، خود کشی پر مجبور ہو گئے تھے اور ان کو فکر تھی کہ دودھ خالص ہونا چاہیے، جب شاہ خرچیوں کے خاتمے کے لیے جب کسی چور کی بات ہوتی ہے تو ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

ان کہنا تھا کہ این ایچ اے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے، 2003 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان ہوا لیکن 600 کنال زمین تاحال منتقل نہیں ہوئی۔

تازہ ترین