• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میرا اپنا شہر ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے: کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ندیم ارشاد کیانی نےالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ملتان ان کا اپنا شہر ہے ،ان کا بچپن ملتان اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزرا ہے،یہاں کے لوگ مخلص اور محنتی ہیں ، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مزاحمت نہ کرنا، شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا دراصل علاقے کے لوگوں کا ہی کمال ہے، اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے،تقریب میں ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک و دیگرموجود تھے۔
تازہ ترین