• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت منگل کو کراچی کی بینکنگ عدالت میں ہوئی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید،ذوالقرنین اور علی مجید عدالت میں پیش ہوئے۔ تمام ملزمان نے کیس میں حاضری لگائی، تاہم فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی کے بغیر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین