• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی پہلی خاتون مکینک ، ملتان کی عظمیٰ نواز


پاکستان کی پہلی خاتون مکینک بننے کا اعزاز ملتان کی عظمیٰ نواز نے حاصل کر لیا ہے ۔

ملتان سے تعلق رکھنے والی 24 برس کی عظمیٰ نے صنفی رجحانات کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ، بلکہ اس کے بعد گاڑیوں کے مرمتی گیراج میں ملازمت بھی حاصل کر لی ہے ۔

وہ ایک برس سے گیراج میں کام کر رہی ہیں ۔عظمیٰ نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے فرسودہ خیالات کے برعکس جا کر اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا ۔

ان کے مطابق جب لوگ انہیں کام کرتا دیکھتے ہیں تو بہت حیران ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے وہ تمام کام خود کرتی ہیں اور انہیں جو بھی کام دیا جاتا ہے وہ اسے پوری لگن اور ہمت کے ساتھ انجام دیتی ہیں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین