• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مدت جتنی بھی ہو اگلا دور ڈونکی کنگ کاہے، کھوتا ملک کو اچھا چلا سکتا ہے۔

سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنما ایم کیو ایم فاورق ستار نے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکل رہے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ عام شہری ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل نہیں رہا، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، جبکہ گیس کے نرخ آسمان پر چلے گئے ہیں۔

فاروق ستارنے کہا کہ دوبڑی جماعتوں نےقوم کومایوس کیا ہے جبکہ تیسری بڑی جماعت بھی قوم کومایوسی کی دلدل میں لےجارہی ہے، لگتاہے چینل سے کہنا ہوگا وہ ڈانکی کنگ ادھار پر دے شاید وہ ملک کو بہتر چلا سکتا ہے۔

تازہ ترین