پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں فواد چوہدری کا نام لئے بغیر خوب تنقید کی ۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ کل جو ہمارے ترجمان تھے وہ آج دوسری جانب بیٹھے ہیں ،انہیں چمک نظر آئی تو ادھر چلے گئے۔
پی پی رہنما کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی والوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں جائیں گے،اب جا رہے ہیں تویوٹرن لینا کوئی بری بات نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین میں تو نہیں لکھا کہ یوٹرن نہیں لے سکتے،روٹی 7 سے 10روپے ہو گئی،2 ماہ میں ڈالر میں 17روپےکا اضافہ ہوگیا،اتنی بڑی تبدیلی پر بھی کہہ رہے ہیں تبدیلی نہیں آئی۔