• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 28اکتوبر سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کی ٹاپ 24ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔

سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر لیژر لیگس کی جانب سے پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ میچز 20,20منٹ کے 2ہاف پر مشتمل ہوں گے۔

ناک آئؤٹ مرحلہ کے دوران مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں براہ راست ٹائی بریکر پر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔

چارہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے میچز ہر اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 3ہفتوں میں گروپ میچز جبکہ آخری اتوار کو کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو بھی کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کلبس ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد شہزاد سے سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پرشام 5بجے کے بعد رابطہ کریں۔

تازہ ترین