• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کی باتیں بے بنیاد ہیں،صداقت علی عباسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہا ہےکہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے میں پوری تحریک انصاف جیل میں جائے گی ،تحریک انصاف صداقت علی عباسی کا کہنا تھاکہ نیب آزاد ادارہ ہے ،حکومت اور نیب کے گٹھ جوڑ کی باتیں بے بنیاد ہیں،رہنماپیپلزپارٹی نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کے بیانات ان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں ۔سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا بیوروکریسی سے متعلق عمران خان سے بہتر امیدیں وابستہ تھیں لیکن وزیراعظم بھی وہی کچھ کررہے ہیں جو ماضی کی حکومتیں کرتی رہی ہیں ۔احسان مانی کو عمران خان نے چیئرمین پی سی بی تعینات کیا ،ماضی میں جب نواز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ تعینات کیا تھا تو اس پر عمران خان نے اعتراض کیا تھا۔عون چوہدری،ذلفی بخاری جیسے لوگوں کو تعینات کرنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانا بھی افسوس ناک تھا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کو میرٹ کی بنیاد پر عہدہ دیا گیا ،وہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے واقف ہیں ۔صاحبزادہ جہانگیرپر تنقید ہوئی تو انہوں نے عہدے سے معذرت کرلی جس کے بعد نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ۔ رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہا ہے ن لیگ کی حکومت اور قیادت کے خلاف 2014سے سازشیں رچائی جارہی ہیں جس میں نیب بہت متحرک رہا ہے ۔این اے 131میں سعد رفیق کو ہروانے کیلئے اس پر کیسز بنائے گئے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پر بھونڈے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔چھوٹے میاں صاحب کی گرفتاری کا فیصلہ 6جولائی کو کیا گیا تھا لیکن نیب کا خیال تھاکہ اس گرفتاری سے معاملہ مزید بگڑ جائے گا اس لئے فیصلے کو موخر کیا گیا۔ضمنی الیکشن سے پانچ دن قبل شہبازشریف کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب حکومت کے زیراثر ہے ۔وہ تمام سیاستدان جنہوں نے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تباہ کردیا آج تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے ہیں۔پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے میں پوری تحریک انصاف جیل میں جائے گی ،ساٹھ دن میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا ہے جس سے لگتا ہے کہ احتجاج میں عوام حزب اختلاف سے آگے نکل جائیں گے ۔
تازہ ترین