• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ویسٹ لندن میں ایک شخص جھگڑے کے دوران تشدد سے ہلاک

لندن ( نیوز ڈیسک ) میٹروپولیٹن پولیس نے سائوتھ ویسٹ لندن میں جھگڑے کے بعد ایک شخص کے ہلاک ہونے کی رپورٹس پر قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ گارڈین کے مطابق افسران بدھ کے روز 5.30 بجے شام یہ اطلاعات ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے تھے کہ باٹرسی میں فلیٹس کے ایک بلاک کے عام استعمال کے حصے میں مردوں کے ایک گروپ میں جھگڑا ہو رہا ہے۔ 46 سالہ شخص شارلوٹ ڈیسپارڈ ایونیو پر پایا گیا جسے پیرامیڈک سٹاف نے 6.15 بجے شام موقع پر ہی مردہ قرار دیا۔ ایمرجنسی سروسز کی آمد سے قبل ہی تمام مشتبہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے ورثا کو آگاہ کردیا گیا ہے اور جلد ہی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اس وقت تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ میٹ کی ہومی سائیڈ اینڈ میجر کرائم کمانڈ کے سراغ رسانوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے 4005 8721 020 ان کے انسیڈنٹ روم پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین