• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبران کو ملکی اقتصادی صلاحیت پرمکمل اعتماد ہے، او آئی سی سی آئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہاہے کہ او آئی سی سی آئی کے ممبران کو پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے پاکستان طویل المدّتی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ریڈار پر ہے،گزشتہ ایک سال کے دوران مایوس کن اقتصادی سرگرمیوں کے باجودپاکستان میں کام کرنے والی او آئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں نے ملک میں 2.7ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی ہے جوحالیہ سالوں کے مقابلہ میں ایک سال میں کی جانے والی سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہونے کے علاوہ اسی عرصے کے دوران ملک میں آنے والی کل براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2.8 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار او آئی سی سی آئی کے صدر عرفان وہاب اور او آئی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری عبدالعلیم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر او آئی سی سی آئی کے صدر عرفان وہاب نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی تنزلی پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی سی آئی کے ممبران کو ملک میں اپنے آپریشنز کے تجربے کی روشنی میں پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ او آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ حکومت جلد ہی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات ، تجارتی خسارے میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن ، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ترقی پسند اقتصادی اور تجارتی حکمتِ عملی کا اعلان کرے۔

تازہ ترین