• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور انکی ٹیم کے بیانات سے معیشت کا بھٹہ بیٹھ رہا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے بیانات سے ملکی معیشت کا بھٹہ مزید بیٹھ رہا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات سنجیدگی سے نہیں کی، ابراج اسکینڈل سے کسی کیلئے مشکلات کھڑی نہیں ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، مظہر عباس، محمل سرفراز، امتیاز عالم، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم کنفیوژ اور حواس باختہ نظر آرہے ہیں۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور عمران خان کو مالی معاملات پر بات کرنے سے قبل ایک دوسرے سے مشاورت کرلینی چاہئے۔مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق بیانات میں تضادات کی وجہ خراب پلاننگ ہے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات سنجیدگی سے نہیں کی ہے۔محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا تو پڑے گا لیکن اگر دوست ممالک سے کچھ پیسے مل جائیں تو قرضہ کی شرائط نرم ہوسکتی ہیں۔ امتیاز عالم نے کہا کہ ہماری دست نگری کی معیشت کو آئی ایم ایف کا پروگرام حل نہیں کرسکتا ہے، آئی ایم ایف نے پچھلے پروگرام میں پاکستان کو دو رعایتیں دی تھیں جو اس دفعہ نہیں دی جائیں گی۔ امتیاز عالم نے کہا کہ کراچی الیکٹرک نے معاہدے کی بہت خلاف ورزیاں کی ہیں، ابراج گروپ کے مالی معاملات عالمی اسکینڈل ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ابراج گروپ کے سی ای او عارف نقوی تحریک انصاف کے کور گروپ میں بیٹھتے رہے ہیں۔ سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں کسی اسکینڈل سے مشکلا ت زیرعتاب لوگوں کیلئے ہی بڑھتی ہیں۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ابراج اسکینڈل میں ابھی تک شریف برادران کا نام آیا ہے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ ابراج اسکینڈل سے کسی کیلئے مشکلات کھڑی نہیں ہوں گی۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ شریف برادران وال اسٹریٹ جرنل کیخلاف قانونی کارر و ا ئی نہیں کرتے تو دوسرا فریق اسے اچھالے گا۔

تازہ ترین