• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان وقطری وزرائے خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پر اتفاق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکری دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن سےدفتر خارجہ میںہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتری کی بلندیوں تک جائیں گے۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے امیر قطر کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا پیغام پہنچایا ۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی ،اس دوران قطر نے پاکستان میں لائیو اسٹاک، زراعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتری کی بلندیوں تک جائیں گے۔

تازہ ترین