پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب ان کے خلاف تحقیقات کرکے پچھتائے گی ،ان پر کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت کرکے دکھایا جائے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ قوم لوٹنے والے کو بار بار نہیں چنتی ،قومی اسمبلی شہبازشریف نے جو کچھ کہا اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔
ان کا کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے مگر عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ہیں جو ایسا نہیں چاہتے ۔
پی پی رہنما نےمزید کہا کہ عمران خان کے اردگر د موجود لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت 3 سال تو کیا 6ماہ بھی نہ چلے ۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہاکہ موجودہ حکومت فراڈ کر رہی ہے، بڑے بڑے دعوے کرکے اب ہمیں بھیک منگا کردیا گیاہے، جہاں جارہے ہیں بھیک مانگ رہے ہیں۔