• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور پاور پراجیکٹ:چینی افسر نیب میں پیش

نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کیس پر پاکستانیوں کے بعد نیب میں چینی افسران کی پیشیاں بھی شروع ہوگئیں ۔

پراجیکٹ میں چین کی معاون کمپنی پیپسی کے آفیسر’ زنگ ینگ فو ‘ نیب میں پیش ہوگئے ۔

چینی کمپنی کے آفیسر نیب لاہورمیں پیش ہوگئے،اس موقع پر زنگ ینگ فو سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے بارے میں سوالات کئے گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ 525 میگا واٹ کے اس پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن کا کیس سپریم کورٹ نے نیب کو بھجوایا تھا۔

سابق حکومت کے دور میں اس منصوبے کی لاگت 22 ارب سے بڑھ کر 58 ارب ہوگئی تھی، جس پر نیب نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

تازہ ترین