کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے اور صوبائی دفتر میں شام 5 بجے برادر تنظیمات کے زیراہتمام استقبالیہ سے خطاب کریں گے جبکہ اتوار 21 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ جائیں گے جہاں 10 بجے پشتون بیلٹ کے گیارہ اضلاع کے اجتماع ارکان سے خطاب کریں گے ۔سینیٹر سراج الحق 22 اکتوبر کو صبح گیارہ بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس اوردوپہر ساڑھے بارہ بجے یوتھ ذمہ داروں کی تقریب میں شرکت اور شام 4 بجے جماعت اسلامی کوئٹہ کے اجتماع ارکان سے خطاب کریں گے اور 23 اکتوبر کو واپس لاہور جائیں گے ۔