• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیمنٹری سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی سرنڈر کی گئی معلمہ دوسری انکوائری میں بھی بے قصور ثابت

ملتان(سٹاف رپورٹر )ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ ملتان کی جانب سے سرنڈر کی گئی معلمہ دوسری انکوائری میں بھی بے قصور ثابت ہوگئی،سکول کے ہیڈ ماسٹر نے 4سنگین الزامات عائد کرکے ای ایس ٹی معلمہ سعدیہ کو سرنڈر کر دیا تھا ، ڈی ای او ایلیمنٹری رائو جاوید رفیق نے انکوائری کی تو وہ بے قصور ثابت ہوگئی جبکہ دوسری انکوائری گریڈ19کے 3افسران تعلیم محمد رمضان انجم ‘ سعید لنگڑیال اور ثمینہ ظفر نے کی اور معلمہ کو گرلز ہائی سکول دولت گیٹ ‘ گرلز ہائی سکول شمس آباد اور گرلز ہائی سکول حسین آگاہی میں سے کسی ایک سکول میں ایڈجسٹ کرنے کی سفارش کی ہے ۔
تازہ ترین