• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک،تمام اکائونٹس ہولڈرز کو بائیومیٹرک تصدیق کرانے کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر/ٹی وی رپورٹ) اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرزکوبائیومیٹرک کرانےکاحکم دیا ہے جبکہ پنے سرکلر میں ہدایت کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے تمام بینک کسٹمرز کی شناخت اور تصدیق کو یقینی بنائیں جس کو پیسہ جا رہا ہے اس کی تصدیق بھی ضروری ہےاور غیر متوقع ٹرانزکشن پر بھی نظر رکھیں ،اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیومیٹرک نہ کرانے پر کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈرزکوبائیومیٹرک کرانےکاحکم دیا گیاہے ،جس کے مطابق لسٹڈ،پبلک لمیٹڈ اورذاتی اکاؤنٹ رکھنے والوں کوبائیومیٹرک کرانے کاکہا گیاہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق 1ہزارملین سے زائدکے اثاثے رکھنے والے 30 نو مبرتک بائیومیٹرک کرائیں گے،پبلک اور نجی کمپنیز کو تین درجوں میں تقسیم کیاگیاہے ۔سالانہ ایک ارب ٹرن اوو روالی لسٹڈ پبلک کمپنیزکو سرفہرست رکھا گیا ہے،سالانہ ٹرن اوور 50 کروڑکی رقم رکھنی والی نجی کمپنیاں بھی اسی دائرہ کارمیں ہونگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 5سوسے1ملین کی رقم رکھنےوالی پبلک لمیٹڈ کمپنیاں 31جنوری تک بائیومیٹرک کرائیں،تمام انفرادی بینک اکاؤنٹس کو 30 جون 2019 تک لازمی بائیومیٹرک کرانے کاپابند کیا گیاہے جبکہ بائیو میٹرک نہ کرانیوالی کمپنیوں اوراکاؤنٹ ہولڈرزکے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین