• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( نمائندہ جنگ)خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ 24سے28اکتوبر تک پشاور میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے، والی بال فیڈریشن کے تعاون سے قومی خواتین چیمپئن شپ اہمیت کا حامل ہے جس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوںکو سیف گیمز کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا، پنجاب،سندھ، بلوچستان،آزادکشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد، آرمی، ایچ ای سی،پاکستان ایجوکیشن بورڈ اور واپڈاکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
تازہ ترین